19 مارچ، 2024، 3:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85422694
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کی جنگ نے نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے مراکز کو مفلوج کر دیا

ارنا-تہران- اسرائيلی میڈيا کا کہنا ہ ےکہ غزہ کی جنگ کے واپسی کے بعد جتنی بڑی تعداد میں فوجیوں نے نفسیاتی علاج کی درخواست دی ہے اس کی وجہ سے اسرائيل نفسیاتی اسپتال مفلوج ہو کر رہ گئے ہيں۔

اسرائیلی اخبار " اسرائيل ہیوم " نے لکھا ہےکہ اسرائيل کی ریزرو فورس  کے ان فوجیوں نے جنہيں جنگ سے واپس بلا لیا گيا ہے نفسیاتی علاج کے لئے " نیتال" ادارے سے رجوع کیا ہے اور ان سے کہا گيا ہے کہ علاج کے لئے ایک سے دو مہینوں تک انہيں انتظار کرنا ہوگا۔

اسرائيلی میڈیا کے مطابق اس طویل انتظار کی وجہ یہ ہے کہ جو فوجی جنگ کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہيں ان  کی ایک بڑی تعداد نے نفسیاتی علاج کی درخواست دی ہے۔

اسرائيل ہیوم نے آج کے اپنے شمارے میں لکھا ہے کہ اس سے قبل کی جنگوں وار آپریشنوں میں ایسا کبھی نہيں ہوا اور غزہ کی اس جنگ میں ایسے واقعات ہوئے ہيں جو اس سے قبل کی جنگوں میں نہيں ہوئے تھے۔

اب تک اسرائیلی ریزرو فورس کے تین لاکھ فوجیوں کو غزہ کی جنگ میں حصہ لینے کے لئے طلب کیا جا چکا ہےاور اسرائيل ہیوم کے مطابق ان کی ایک بڑی تعداد فوج میں سروس سے استثنی اور نفسیاتی علاج کے لئے تگ و دو کر رہی ہے۔

 اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سی تنظیموں نے میدان جنگ کے قریب ہی کیمپ لگا رکھے ہيں اور اب تک 3 ہزار سے زائد فوجی، نفسیاتی علاج کے لئے ان سے رجوع کر چکے ہيں۔

اسرائيل  ہیوم نے اس کے ساتھ ہی بتایا ہے کہ محاذ جنگ کے پاس ہی ایک سنٹر قائم کیا گيا ہے جہاں فوجیوں کو فوری طور پر نفسیاتی علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .